مرکزی کابینہ نے سائبر سیکورٹی کے شعبے میں ہندستان اور ویتنام کے درمیان ایک مفاہمت نامے کوآج اپنی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج ہوئی میٹنگ میں اس مفاہمت نامے کو
منظوری دی گئی۔اس مفاہمت نامے پر دستخط ہندستان کی طرف سے انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپونس
ٹیم نے کئے اور ویتنام کی طرف سے وہاں کی پبلک سیکورٹی کی وزارت کے سائبر
سیکورٹی محکمے کی طرف سے کئے گئے تھے۔